57. باب النَّهْيِ عَنْ مَنْعِ النِّسَاءِ عَنِ الْمَسَاجِدِ وَكَيْفَ يَخْرُجْنَ إِذَا خَرَجْنَ: عورتوں کو مسجد جانے سے روکنے کی ممانعت کا بیان نیز یہ کہ جب جائیں تو کس طرح باہر جائیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی لونڈیوں کو مساجد سے نہ روکو، اور جب وہ باہر نکلیں تو خوشبو (زینت) کے ساتھ نہ نکلیں۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1315]» اس حدیث کی سند حسن، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 562]، [أبويعلی 5915]، [ابن حبان 2214]، [الموارد 327]، [مسندالحميدي 1008]