سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
63. باب كَيْفَ الْعَمَلُ بِالْقِرَاءَةِ في الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ:
ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت کس طرح ہو؟
حدیث نمبر: 1326
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَبِسُورَتَيْنِ مَعَهَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ، وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا، وَكَانَ يُطَوِّلُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى".
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز کی پہلی دو رکعت میں سورۂ فاتحہ اور دو سورتیں پڑھتے تھے (یعنی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ اور ایک سورہ کما في البخاری) اور کبھی کبھی ہمیں آیت سنا دیتے تھے اور پہلی رکعت میں قرأت لمبی کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1328]»
اس سند میں ابوالمغيرة کا نام عبدالقدوس بن حجاج ہے۔ سند صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 759]، [مسلم 451]، [نسائي 978]، [أبوعوانة 152/2]