سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
64. باب قَدْرِ الْقِرَاءَةِ في الْمَغْرِبِ:
مغرب کی نماز میں قراءۃ کی مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 1330
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِوَالطُّورِ".
حمد بن جبیر بن مطعم نے اپنے والد سے روایت کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز میں سورۂ والطّور پڑھتے ہوئے سنا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1332]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 765]، [مسلم 463]، [أبويعلی 7393]، [ابن حبان 1833]، [الحميدي 566]

وضاحت: (تشریح احادیث 1328 سے 1330)
مغرب کی نماز کا وقت تھوڑا ہوتا ہے اس لئے چھوٹی سورتیں جنہیں قصار کہا جاتا ہے پڑھنا چاہئے، کبھی کوئی سورت طوال مفصل سے یعنی بڑی سورتوں میں سے بھی قرأت کی جائے تو مسنون ہے خصوصاً سورهٔ مرسلات یا سورۂ طور پڑھنا، جیسا کہ مذکورہ بالا احادیث میں ہے، تو یہ سنّت طریقہ ہے۔