سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
75. باب النَّهْيِ عَنْ الاِفْتِرَاشِ وَنَقْرَةِ الْغُرَابِ:
سجدے میں کہنیاں بچھانے اور کوے کی طرح ٹھونگ مارنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1359
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَسَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ , قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اعْتَدِلُوا فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، وَلَا يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ بِسَاطَ الْكَلْبِ".
قتادہ رحمہ اللہ نے کہا: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ کہتے تھے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سجدے میں اعتدال کو ملحوظ رکھو اور اپنے ہاتھوں کو کتے کی طرح نہ پھیلایا کرو۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1361]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 822]، [مسلم 493]، [أبوداؤد 897]، [ترمذي 276]، [نسائي 1109]، [أبويعلی 2853]، [ابن حبان 1926]