سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
78. باب في الذي لاَ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ:
جو رکوع و سجود صحیح طریقے سے نہ کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 1364
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عُمَارَةَ هُوَ ابْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُجْزِئُ صَلَاةٌ لَا يُقِيمُ الرَّجُلُ فِيهَا صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ".
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کی نماز درست نہیں ہوتی ہے جب تک کہ وہ رکوع و سجود میں اپنی پیٹھ کو درست نہ رکھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1366]»
اس حدیث کی سند میں ابومعمر کا نام عبدالرحمٰن بن ازدی ہے اور ابومسعود: عقبہ بن عمرو البدری ہیں۔ یہ سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 855]، [ترمذي 265]، [نسائي 1110]، [ابن ماجه 870]، [ابن حبان 1892]، [الحميدي 459]