سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
101. باب الصَّلاَةِ عَلَى الْخُمْرَةِ:
چھوٹے مصلے پر نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1411
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، وَأَبُو الْوَلِيدِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ".
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خمرة پر نماز پڑھتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وسليمان هو: ابن أبي سليمان الشيباني. والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1413]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 333، 381]، [مسلم 513]، [أبوداؤد 656]، [نسائي 737]، [ابن ماجه 1028]، [أبويعلی 7090]، [الحميدي 313 وغيرهم]

وضاحت: (تشریح حدیث 1410)
«خمرة» اس چھوٹے سے ٹکڑے کو کہتے ہیں جس پر فقط سجدے کے لئے سر رکھا جا سکے، چاہے وہ ٹکڑا چٹائی کا ہو، کپڑ ے کا ہو یا چھال گھاس وغیرہ کا بنا ہو۔