سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
101. باب الصَّلاَةِ عَلَى الْخُمْرَةِ:
چھوٹے مصلے پر نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1412
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "صَلَّى عَلَى حَصِيرٍ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چٹائی پر نماز پڑھی۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1414]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 381]، [مسلم 513]، [أبوداؤد 612]، [ترمذي 234]، [نسائي 800]

وضاحت: (تشریح حدیث 1411)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ سجدہ زمین پر یا مٹی پر کرنا شرطِ واجب نہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نے خمره پر، چٹائی یا بوریے پر، بلکہ اپنے بستر پر بھی نماز پڑھی اور سجدہ کیا ہے، اس لئے سجاد، چٹائی، جائے نماز، مصلیٰ اور قالین پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن نقش و نگار مصلے وغیرہ پر نہ ہو تو زیادہ بہتر ہے، والله اعلم۔
اللہ تعالیٰ سب کو اتباعِ سنّت کی توفیق بخشے۔
آمین