سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
123. باب في تَزْوِيقِ الْمَسَاجِدِ:
مساجد کی تزئین و آرائش کا بیان
حدیث نمبر: 1446
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک کہ لوگ مسجدوں پر فخر نہ کریں گے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1448]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 449]، [نسائي 688]، [ابن ماجه 739]، [أبويعلی 2798]، [ابن حبان 1613]، [الموارد 307]

وضاحت: (تشریح حدیث 1445)
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ قربِ قیامت لوگ ایک دوسرے پر فخر کریں گے کہ میری مسجد بلند، عمده، مزین اور نقش و نگار والی ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ضرورت سے زیادہ مسجدوں کی آرائش و زیبائش اور روشنی کرنا ممنوع ہے۔
مسجد کی اصل آرائش مسجدوں کو آباد رکھنا، ان میں نماز ادا کرنا، تلاوت کرنا اور درس و دروس وغیرہ کا اہتمام کرنا ہے۔