سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
133. باب فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ في الظُّلَمِ:
تاریکی و اندھیرے میں (نماز کے لئے) مسجدوں کی طرف جانے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1460
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ جُنَادَةَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ مَشَى فِي ظُلْمَةِ لَيْلٍ إِلَى صَلَاةٍ، آتَاهُ اللَّهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص رات کے اندھیرے میں نماز کی غرض سے نکلے الله تعالیٰ قیامت کے دن اس کو نور عطا فرمائے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد والحديث يصح بشواهده، [مكتبه الشامله نمبر: 1462]»
یہ روایت حسن اور شواہد کے پیشِ نظر حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 2046]، [موارد الظمآن 422]، [مجمع الزوائد 2109]

وضاحت: (تشریح حدیث 1459)
اس حدیث سے رات کی تاریکی میں نماز کے لئے جانے کی فضیلت ثابت ہوئی، ایسے آدمی کے لئے قیامت کے دن نور ہی نور ہوگا۔