سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ٹھنڈے وقت کی دو نمازیں (فجر و عصر) وقت پر پڑھیں تو وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“ امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ «بردين» کا مطلب کیا ہے؟ فرمایا: فجر اور عصر کی نماز۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1465]» اس حدیث کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 574]، [مسلم 635]، [أبويعلی 7265]، [ابن حبان 1739]