سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
146. باب الْقِرَاءَةِ في رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ:
فجر کی سنتوں میں قرآت کا بیان
حدیث نمبر: 1480
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُخْفِي مَا يَقْرَأُ فِيهِمَا، وَذَكَرَتْ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ". قَالَ سَعِيدٌ: فِي رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ان دو رکعتوں میں جو پڑھتے اسے مخفی رکھتے (یعنی آواز سے نہ پڑھتے) اور ذکر کیا کہ «﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾» اور «﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾» کی قرأت کرتے تھے۔ سعید بن عامر نے کہا: یعنی فجر کی سنتوں میں یہ پڑھتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1482]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [شرح معاني الآثار 297/1] و [ابن حبان 2461]