سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طلوع فجر کے بعد دو ہلکی سی رکعتیں پڑھتے تھے، اور یہ ایسی گھڑی تھی جس میں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرنہیں ہوتا تھا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1483]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 618]، [مسلم 723]، [ترمذي 433]، [نسائي 582]، [ابن ماجه 1145]، [أبويعلی 7032]، [ابن حبان 2454]، [الحميدي 290]