سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
202. باب الْقِرَاءَةِ في صَلاَةِ الْجُمُعَةِ:
نماز جمعہ میں قرأت کا بیان
حدیث نمبر: 1606
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْمَازِنِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ الْفِهْرِيِّ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: سَأَلْنَاهُ: "مَا كَانَ يَقْرَأُ بِهِمْ النَّبِيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَعَ السُّورَةِ الَّتِي ذُكِرَتْ فِيهَا الْجُمُعَةُ؟ قَالَ: كَانَ يَقْرَأُ مَعَهَا هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ".
ضحاک بن قیس فہری نے کہا: ہم نے سیدنا نعمان بن بشیر انصاری رضی اللہ عنہما سے پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن اس سورہ کے علاوہ جس میں جمعہ کا ذکر ہے اور کون سی سورہ پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ: آپ اس کے ساتھ «هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ» پڑھتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1608]»
اس روایت کی سند صحیح ہے، تخریج اوپر ذکر کی جا چکی ہے۔ مزید دیکھئے: [الموطأ: كتاب الجمعة 21] و [ابن خزيمه 1846]