سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
43. باب في مِيرَاثِ الأَسِيرِ:
قیدی کی میراث کا بیان
حدیث نمبر: 3124
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنِي مَعْمَرٌ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي الْأَسِيرِ يُوصِي، قَالَ: "أُجيزُ لَهُ وَصِيَّتَهُ مَا دَامَ عَلَى دِينِهِ لَمْ يَتَغَيَّرْ عَنْ دِينِهِ".
اسحاق بن راشد سے مروی ہے۔ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اسیر کے بارے میں کہا جو وصیت کر جائے، انہوں نے کہا: اس کی وصیت کو جب تک وہ اپنے دین پر ہے میں جائز سمجھتا ہوں جب تک کہ دین نہ بدلے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى عمر، [مكتبه الشامله نمبر: 3133]»
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تک اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 10150]، [فتح الباري 45/12]