مسند عبدالله بن مبارك
متفرق

حدیث نمبر: 8
حدیث نمبر: 8
عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ، نا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، نا عَائِذُ اللَّهِ، قَالَ عَبْدُ الْحَمِيدِ: وَهُوَ أَبُو إِدْرِيسَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ الَّذِينَ يَتَحَابُّونَ مِنْ جَلالِ اللَّهِ فِي ظِلِّ عَرْشِ اللَّهِ، يَوْمَ لا ظِلَّ إِلا ظِلُّهُ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ بے شک انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، یقینا وہ لوگ جو اللہ کے جلال کے لیے آپس میں محبت کرتے ہیں، وہ اللہ کے عرش کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہوگا۔

تخریج الحدیث: «مستدرك حاکم: 4/169، 170، الزهد، ابن مبارك، حدیث: 249، حلیة الأولیا، ابو نعیم: 5/122، 131، 206، مسند احمد (الفتح الرباني): 19/156، 157، مسند طیالسي، صحیح ابن حبان (الموارد): 24، صحیح الترغیب والترهیب، حدیث: 3024»