مسند عبدالله بن مبارك
متفرق

حدیث نمبر: 38
حدیث نمبر: 38
عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الصَّلَوَاتُ كَفَّارَاتٌ لِلْخَطَايَا، الصَّلَوَاتُ كَفَّارَاتٌ لِلْخَطَايَا، فَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ: إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ سورة هود آية 114".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نمازیں گناہوں کا کفارہ ہیں، نمازیں گناہوں کا کفارہ ہیں اور اگر چاہو تو پڑھ لو: ﴿ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ ﴾ (ھود: 114)بے شک نیکیاں گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں، یہ نصیحت ہے نصیحت حاصل کرنے والوں کے لیے۔

تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 317، صحیح بخاري: 526 بمعناه۔»