صحيح البخاري
كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ -- کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
51. سورة {وَالذَّارِيَاتِ} :
باب: سورۃ الذاریات کی تفسیر۔
قَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَام: الذَّارِيَاتُ: الرِّيَاحُ، وَقَالَ غَيْرُهُ: تَذْرُوهُ تُفَرِّقُهُ، وَفِي أَنْفُسِكُمْ: أَفَلَا تُبْصِرُونَ تَأْكُلُ وَتَشْرَبُ فِي مَدْخَلٍ وَاحِدٍ وَيَخْرُجُ مِنْ مَوْضِعَيْنِ، فَرَاغَ: فَرَجَعَ، فَصَكَّتْ: فَجَمَعَتْ أَصَابِعَهَا، فَضَرَبَتْ بِهِ جَبْهَتَهَا وَالرَّمِيمُ نَبَاتُ الْأَرْضِ إِذَا يَبِسَ وَدِيسَ، لَمُوسِعُونَ: أَيْ لَذُو سَعَةٍ وَكَذَلِكَ عَلَى، الْمُوسِعِ قَدَرَهُ: يَعْنِي الْقَوِيَّ خَلَقْنَا، زَوْجَيْنِ: الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى وَاخْتِلَافُ الْأَلْوَانِ حُلْوٌ وَحَامِضٌ، فَهُمَا زَوْجَانِ، فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ: مَعْنَاهُ مِنَ اللَّهِ إِلَيْهِ، وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ: مَا خَلَقْتُ أَهْلَ السَّعَادَةِ مِنْ أَهْلِ الْفَرِيقَيْنِ إِلَّا لِيُوَحِّدُونِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: خَلَقَهُمْ لِيَفْعَلُوا، فَفَعَلَ بَعْضٌ وَتَرَكَ بَعْضٌ، وَلَيْسَ فِيهِ حُجَّةٌ لِأَهْلِ الْقَدَرِ وَالذَّنُوبُ الدَّلْوُ الْعَظِيمُ، وَقَالَ مُجَاهِدٌ: صَرَّةٍ: صَيْحَةٍ، ذَنُوبًا: سَبِيلًا الْعَقِيمُ الَّتِي لَا تَلِدُ وَلَا تُلْقِحُ شَيْئًا، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَالْحُبُكُ اسْتِوَاؤُهَا وَحُسْنُهَا، فِي غَمْرَةٍ: فِي ضَلَالَتِهِمْ يَتَمَادَوْنَ، وَقَالَ غَيْرُهُ: تَوَاصَوْا تَوَاطَئُوا، وَقَالَ: مُسَوَّمَةً: مُعَلَّمَةً مِنَ السِّيمَا قُتِلَ الْإِنْسَانُ لُعِنَ.
‏‏‏‏ علی علیہ السلام نے کہا کہ «الذاريات» سے مراد ہوائیں ہیں۔ ان سے غیر نے کہا کہ «تذروه» کا معنی یہ ہے کہ اس کو بکھیر دے (یہ لفظ سورۃ الکہف میں ہے) «الرياح‏» کی مناسبت سے یہاں لایا گیا۔ «وفي أنفسكم‏ افلا تبصرون» یعنی خود تمہاری ذات میں نشانیاں ہیں کیا تم نہیں دیکھتے کہ کھانا پینا ایک راستے منہ سے ہوتا ہے لیکن وہ فضلہ بن کر دوسرے راستوں سے نکلتا ہے۔ «فراغ‏» لوٹ آیا (یا چپکے سے) چلا آیا۔ «فصكت‏» یعنی مٹھی باندھ کر اپنے ماتھے پر ہاتھ کو مارا۔ «الرميم» زمین کی گھاس جب خشک ہو جائے اور روند دی جائے۔ «لموسعون‏» کے معنی ہم نے اس کو کشادہ اور وسیع کیا ہے۔ (اور سورۃ البقرہ میں جو ہے) «على الموسع قدره‏» یہاں «موسع» کے معنی زور طاقت والا ہے۔ «زوجين‏» یعنی نر و مادہ یا الگ الگ رنگ یا الگ الگ مزے کی جیسے میٹھی کھٹی یہ دو قسمیں ہیں۔ «ففروا إلى الله‏» یعنی اللہ کی معصیت سے اس کی اطاعت کی طرف بھاگ کر آؤ۔ «إلا ليعبدون‏» یعنی جِن و انس میں جتنی بھی نیک روحیں ہیں انہیں میں نے صرف اپنی توحید کے لیے پیدا کیا۔ بعضوں نے کہا جِنوں اور آدمیوں کو اللہ تعالیٰ نے پیدا تو اسی مقصد سے کیا تھا کہ وہ اللہ کی توحید کو مانیں لیکن کچھ نے مانا اور کچھ نے نہیں مانا۔ معتزلہ کے لیے اس آیت میں کوئی دلیل نہیں ہے۔ «الذنوب» کے معنی بڑے ڈول کے ہیں۔ مجاہد نے فرمایا کہ «ذنوبا‏» بمعنی راستہ ہے۔ مجاہد نے کہا کہ «صرة‏» کے معنی چیخنا۔ «ذنوبا‏» کے معنی راستہ اور طریق کے ہیں۔ «العقيم» کے معنی جس کو بچہ نہ پیدا ہو بانجھ۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ «الحبك» سے آسمان کا خوبصورت برابر ہونا مراد ہے۔ «في غمرة‏» یعنی اپنی گمراہی میں پڑے اوقات گزارتے ہیں۔ اوروں نے کہا «تواصوا» کا معنی یہ ہے کہ یہ بھی ان کے موافق کہنے لگے۔ «مسومة‏» نشان کئے گئے۔ یہ «سيما‏.‏» سے نکلا ہے جس کے معنی نشانی کے ہیں۔ «قتل الخراصون» یعنی جھوٹے لعنت کئے گئے۔