صحيح البخاري
كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ -- کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
73. سورة {الْمُزَّمِّلِ} :
باب: سورۃ المزمل کی تفسیر۔
وَقَالَ مُجَاهِدٌ: وَتَبَتَّلْ: أَخْلِصْ، وَقَالَ الْحَسَنُ: أَنْكَالًا: قُيُودًا، مُنْفَطِرٌ بِهِ: مُثْقَلَةٌ بِهِ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَثِيبًا مَهِيلًا: الرَّمْلُ السَّائِلُ، وَبِيلًا: شَدِيدًا.
‏‏‏‏ مجاہد نے کہا کہ «تبتل‏» کے معنی خالص اسی کا ہو جا اور امام حسن بصری نے فرمایا «أنكالا‏» کا معنی بیڑیاں ہیں۔ «منفطر به‏» اس کے سبب سے بھاری ہو جائے گا، بھاری ہو کر پھٹ جائے گا۔ ابن عباس نے کہا «كثيبا مهيلا‏» پھسلتی بہتی ریت۔ «وبيلا‏» کے معنی سخت کے ہیں۔