عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے غسل خانے میں پیشاب نہ کرے، پھر وہ اس میں غسل کرے یا وضو کرے، کیونکہ زیادہ تر وسوسے اسی (پیشاب) سے ہوتے ہیں۔ “ ابوداؤد، ترمذی، نسائی۔ البتہ ان دونوں نے ”پھر اس میں غسل کرے یا وضو کرے۔ “ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (27) و الترمذي (21 وقال: غريب) والنسائي (1/ 34 ح 36) [وابن ماجه: 304] ٭ الحسن البصري مدلس و عنعن و حديث أبي داود (28) يغني عنه.»