رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نماز فجر، روشن ہو جانے پر پڑھو کیونکہ وہ زیادہ باعث اجر ہے۔ “ ترمذی، ابوداؤد، دارمی، نسائی میں یہ الفاظ نہیں: ”کہ وہ زیادہ باعث اجر ہے۔ “ صحیح۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (154 وقال: حسن صحيح.) و أبو داود (424) والدارمي (277/1 ح 1220) والنسائي (272/1 ح 549، 550) [وابن ماجه (672) و صححه ابن حبان (263)]»