انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”بیٹا! نماز میں ادھر ادھر دیکھنے سے احتیاط کرو، کیونکہ نماز میں ادھر ادھر دیکھنا باعث ہلاکت ہے، پس اگر ضرور ہی دیکھنا ہو تو پھر نفل میں ہے لیکن فرض میں نہیں۔ “ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (589 وقال: حسن.) ٭ فيه علي بن زيد بن جدعان وھو ضعيف و فيه علة أخري.»