ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہی آیت تلاوت کرتے ہوئےصبح کر دی۔ اور وہ آیت یہ تھی: ”اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں، اور اگر تو انہیں بخش دے تو تو غالب حکمت والا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ النسائی و ابن ماجہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه النسائي (177/2 ح 1011) و ابن ماجه (1350) [و صححه الحاکم 1/ 241 ووافقه الذهبي.]»