مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
نمازِ وتر سے فارغ ہونے والا کیا کہے
حدیث نمبر: 1274
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ فِي الْوتر قَالَ: «سُبْحَانَكَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ» رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَزَادَ: ثَلَاث مَرَّات يُطِيل فِي آخِرهنَّ
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر پڑھ کر سلام پھیرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ((سبحان الملک القدوس)) ”پاک ہے بادشاہ نہایت پاک۔ “ ابوداؤد، نسائی، اور انہوں نے یہ اضافہ کیا ہے: تین مرتبہ لمبی آواز سے فرماتے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و النسائی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (1430) والنسائي (3/ 235 ح 1700)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح