ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے غلام اور اس کے گھوڑے پر زکوۃ نہیں۔ “ اور ایک روایت میں ہے: ”اس کے غلام پر صدقہ فطر کے سوا کوئی صدقہ واجب نہیں۔ “ متفق علیہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1464، 1263) و مسلم (982/8)»