صحيح البخاري
كِتَاب الطَّلَاقِ -- کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان
11. بَابُ الطَّلاَقِ فِي الإِغْلاَقِ:
باب: زبردستی اور جبراً طلاق دینے کا حکم۔
حدیث نمبر: 5272
وَعَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ , سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ، قَالَ:" كُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ، فَرَجَمْنَاهُ بِالْمُصَلَّى بِالْمَدِينَةِ، فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ جَمَزَ حَتَّى أَدْرَكْنَاهُ بِالْحَرَّةِ فَرَجَمْنَاهُ حَتَّى مَاتَ".
اور زہری سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ مجھے ایک ایسے شخص نے خبر دی جنہوں نے جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے سنا تھا کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں بھی ان لوگوں میں تھا جنہوں نے ان صحابی کو سنگسار کیا تھا۔ ہم نے مدینہ منورہ کی عیدگاہ پر سنگسار کیا تھا۔ جب ان پر پتھر پڑا تو وہ بھاگنے لگے لیکن ہم نے انہیں حرہ میں پھر پکڑ لیا اور انہیں سنگسار کیا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5272  
5272. سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے اسے سنگسار کیا تھا۔ ہم نے اسے مدینہ طیبہ کی عید گاہ میں رجم کیا تھا جب اسے پتھر پڑے تو بھاگ نکلا لیکن ہم نے اسے حرہ میں دھر لیا اور وہاں سنگسار کیا حتیٰ کہ وہ فوت ہو گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5272]
حدیث حاشیہ:
یہ حضرت ماعز اسلمی رضی اللہ عنہ تھے۔
اللہ ان سے راضی ہوا، وہ اللہ سے راضی ہوئے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5272   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5272  
5272. سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے اسے سنگسار کیا تھا۔ ہم نے اسے مدینہ طیبہ کی عید گاہ میں رجم کیا تھا جب اسے پتھر پڑے تو بھاگ نکلا لیکن ہم نے اسے حرہ میں دھر لیا اور وہاں سنگسار کیا حتیٰ کہ وہ فوت ہو گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5272]
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ حضرت ماعز بن مالک اسلمی رضی اللہ عنہ تھے جنہوں نے خود کو پیش کیا اور جان دینا گوارا کرلی مگرآخرت کا عذاب پسند نہ کیا۔
ایک روایت میں ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بھاگ جانے کا سنا تو فرمایا:
تم نے اسے چھوڑ کیوں نہ دیا؟ شاید وہ توبہ کرتا اور اللہ تعالیٰ اس کا گناہ معاف کر دیتا۔
(سنن أبي داود، الحدود، حدیث: 4419) (2)
ان احادیث کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماعز رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا:
کیا تجھے جنون ہے؟ امام بخاری رحمہ اللہ نے ان الفاظ سے عنوان ثابت کیا ہے کہ اگر وہ دیوانہ ہوتا تو اس کا اقرار معتبر نہ ہوتا۔
جب حدود میں اس کا اقرار معتبر نہیں ہے تو طلاق میں بھی قابل اعتبار نہیں ہوگا کیونکہ طلاق میں عاقل ہونا بنیادی شرط ہے۔
واللہ اعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5272