انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کمبل اور پیالہ بیچنے کا ارادہ کیا تو فرمایا: ”اس کمبل اور پیالے کو کون خریدتا ہے؟“ ایک آدمی نے عرض کیا، میں ان دونوں کو ایک درہم میں خریدتا ہوں، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک درہم سے زیادہ کون دیتا ہے؟“ چنانچہ ایک آدمی نے دو درہم کے عوض انہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خرید لیا۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1218 وقال: حسن) و أبو داود (1641) وابن ماجه (2198)»