عبدالرحمٰن بن سالم بن عتبہ بن عویم بن ساعدہ انصاری اپنے والد (سالم) سے وہ اس کے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم کنواری لڑکیوں سے شادی کرو، کیونکہ وہ شیریں گفتار، زیادہ بچوں کو جننے والی اور بہت کم چیز پر راضی ہو جانے والی ہیں۔ “ ابن ماجہ، روایت مرسل ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (1861) ٭ الحديث مرسل مع جھالة عبد الرحمٰن ھذا و له شواھد ضعيفة، انظر التلخيص الحبير (145/3، إن شئت الوقوف علي تلک الشواھد)»