صحيح البخاري
كِتَاب الْأَطْعِمَةِ -- کتاب: کھانوں کے بیان میں
45. بَابُ الْقِثَّاءِ:
باب: ککڑی کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5447
حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ بِالْقِثَّاءِ".
مجھ سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے بیان کیا اور انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجور کو ککڑی کے ساتھ کھاتے ہوئے دیکھا۔
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5447  
5447. سیدنا عبداللہ بن جعفر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ تازہ کھجوریں ککڑی ساتھ ملا کر کھا رہے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5447]
حدیث حاشیہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں دبلی پتلی تھی۔
میری والدہ نے مجھے فربہ کرنے کے لیے بہت علاج کیا لیکن میں جوں کی توں رہی، حتی کہ میں نے تازہ کھجوریں، ککڑی کے ساتھ ملا کر کھانا شروع کیں تو میرا دبلا پن جاتا رہا۔
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ علاج تجویز کیا تھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے والدین کو کہا تھا کہ وہ تازہ کھجوریں، ککڑی کے ساتھ ملا کر کھلائیں۔
(فتح الباري: 710/9)
بہرحال ان احادیث سے ککڑی کھانے کا جواز ملتا ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5447