مشكوة المصابيح
كتاب اللباس -- كتاب اللباس

ایک پاؤں میں جوتا پہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 4411
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَمْشِي أَحَدُكُمْ فِي نعلٍ واحدةٍ ليُحفيهُما جَمِيعًا أَو لينعلهما جَمِيعًا»
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ایک جوتا پہن کر نہ چلے پھرے، وہ دونوں جوتے اتار کر چلے یا پھر دونوں پہن کر چلے۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5855) و مسلم (1097/68)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ