مشكوة المصابيح
كتاب الآداب -- كتاب الآداب

آخرت کے معاملات میں جلدی بہتر ہے
حدیث نمبر: 5058
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ الْأَعْمَشُ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «التُّؤَدَةُ فِي كُلِّ شَيْء إِلَّا فِي عَمَلِ الْآخِرَةِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
مصعب بن سعد ؒ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، جبکہ اعمش نے فرمایا: میں تو اس (حدیث) کو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہی سے جانتا ہوں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عمل آخرت کے علاوہ ہر چیز میں عجلت سے کام نہ لینا بہتر ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4810)
٭ الأعمش مدلس و عنعن.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته