مشكوة المصابيح
كتاب الآداب
كتاب الآداب
اللہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ خوش اخلاقی
حدیث نمبر: 5078
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ مُزَيْنَةَ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْإِنْسَانُ؟ قَالَ: «الْخُلُقُ الْحَسَنُ» رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَان»
مزینہ قبیلے کے آدمی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! انسان کو جو عطا کیا گیا ہے اس میں سب سے بہتر چیز کونسی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حسن خلق۔ “ صحیح، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه البيھقي في شعب الإيمان (7992، نسخة محققة: 7625)
٭ و للحديث شواھد عند ابن ماجه (3436) و أبي داود (3855) و الترمذي (2038) وغيرهم.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح