Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مشكوة المصابيح
كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق
كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق
سورج اور چاند کو لپیٹ کر جھنم میں ڈال دیا جائے گا
حدیث نمبر: 5692
وَعَن الحسنِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ثَوْرَانِ مُكَوَّرَانِ فِي النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» . فَقَالَ الْحَسَنُ: وَمَا ذَنْبُهُمَا؟ فَقَالَ: أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَكَتَ الْحَسَنُ. رَوَاهُ البيهقيُّ فِي «كتاب الْبَعْث والنشور»
حسن بصری ؒ بیان کرتے ہیں، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے حدیث بیان کی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: روزِ قیامت سورج اور چاند کو لپیٹ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ اس پر حسن ؒ نے عرض کیا: ان کا کیا گناہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے حدیث بیان کر رہا ہوں، تب حسن بصری ؒ خاموش ہو گئے۔ صحیح، رواہ البیھقی فی البعث و النشور۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه البيھقي في البعث و النشور (ذکره السيوطي في اللآلي المصنوعة 1/ 82) وله شاھد عند الطحاوي في مشکل الآثار (66/1. 67) وسنده صحيح]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح