مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل -- كتاب الفضائل والشمائل

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی مخلوق پر شفقت
حدیث نمبر: 5808
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الْغَدَاةَ جَاءَ خَدَمُ الْمَدِينَةِ بِآنِيَتِهِمْ فِيهَا الْمَاءُ فَمَا يَأْتُونَ بإناءٍ إِلَّا غمسَ يدَه فِيهَا فرُبما جاؤوهُ بِالْغَدَاةِ الْبَارِدَةِ فَيَغْمِسُ يَدَهُ فِيهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب صبح کی نماز پڑھ لیتے تو مدینہ کے خادم اپنے برتن لے آتے، ان میں پانی ہوتا تھا، وہ جو بھی برتن لاتے، آپ اس میں اپنا دستِ مبارک ڈبو دیتے تھے، بسا اوقات تو وہ موسم سرما میں صبح کے وقت آپ کے پاس آ جاتے تھے، تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس میں اپنا ہاتھ ڈبو دیا کرتے تھے۔ رواہ مسلم۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (74/ 2324)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح