مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

خاتون جنت کا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نکاح
حدیث نمبر: 6104
وَعَن بُرَيْدَة قَالَ: خطب أبي بَكْرٍ وَعُمَرُ فَاطِمَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهَا صَغِيرَةٌ» ثُمَّ خَطَبَهَا عليٌّ فزوَّجها مِنْهُ. رَوَاهُ النَّسَائِيّ
بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ نے فاطمہ رضی اللہ عنہ سے شادی کا پیغام بھیجا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ تو چھوٹی (کم سن) ہیں۔ پھر علی رضی اللہ عنہ نے انہیں پیغام بھیجا تو آپ نے ان کی شادی ان سے کر دی۔ اسنادہ صحیح، رواہ النسائی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه النسائي (6/ 62 ح 3223) و السند صحيح علي شرط مسلم.»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح