مشكوة المصابيح
كتاب المناقب
كتاب المناقب
شام پر رحمٰن کے فرشتے پر پھیلائے ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 6273
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طُوبَى لِلشَّامِ» قُلْنَا: لِأَيٍّ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «لِأَنَّ مَلَائِكَةَ الرَّحْمَنِ بَاسِطَةٌ أَجْنِحَتَهَا عَلَيْهَا» رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شام کے لیے خوشحالی ہے۔ “ ہم نے عرض کیا، اللہ کے رسول! یہ کس وجہ سے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیونکہ رحمن کے فرشتے اس پر اپنے پر پھیلائے ہوئے ہیں۔ “ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (5/ 184. 185 ح 21942) و الترمذي (3954 وقال: حسن غريب)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن