صحيح البخاري
كِتَاب الْأَدَبِ -- کتاب: اخلاق کے بیان میں
27. بَابُ رَحْمَةِ النَّاسِ وَالْبَهَائِمِ:
باب: انسانوں اور جانوروں سب پر رحم کرنا۔
حدیث نمبر: 6012
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ غَرَسَ غَرْسًا فَأَكَلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ أَوْ دَابَّةٌ إِلَّا كَانَ لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی مسلمان کسی درخت کا پودا لگاتا ہے اور اس درخت سے کوئی انسان یا جانور کھاتا ہے تو لگانے والے کے لیے وہ صدقہ ہوتا ہے۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6012  
6012. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جو مسلمان کوئی پھلدار درخت لگاتا ہے پھر اس سے انسان اور حیوانات کھاتے ہیں تو لگانے والے کے لیے وہ صدقہ بن جاتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6012]
حدیث حاشیہ:
اس میں زراعت کرنے والوں کے لیے بہت ہی بڑی بشارت ہے نیز باغبانوں کے لیے بھی خوشخبری ہے دعا ہے کہ اللہ پاک اس بشارت کا حق دار ہم سب کو بنائے۔
آمین۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6012   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6012  
6012. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جو مسلمان کوئی پھلدار درخت لگاتا ہے پھر اس سے انسان اور حیوانات کھاتے ہیں تو لگانے والے کے لیے وہ صدقہ بن جاتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6012]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں انسانوں اور حیوانوں پر شفقت ومہربانی کا بیان ہے کہ ان پر نرمی کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ کے ہاں اجروثواب کا حق دار بن جاتا ہے، نیز اس میں مومن کی بلندئ شان کا ذکر ہے کہ وہ اجروثواب کا حقدار بن جاتا ہے، اگرچہ اس نے کسی متعین کام کی نیت نہ کی ہو۔
زراعت پیشہ اور باغبانی کرنے والوں کو بھی بشارت ہے۔
یہ کام بہت ہی مبارک ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان بشارات کا حق دار بنائے۔
آمین
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6012