مسند احمد
مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ -- 0
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
0
حدیث نمبر: 11388
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، وَقَالَ عَفَّانُ : أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ: إِنَّ الذِّئْبَ قَطَعَ ذَنَبَ شَاةٍ لِي فَأُضَحِّي بِهَا؟، قَالَ:" نَعَمْ"، وَقَالَ عَفَّانُ : عَنْ ذَنَبِ شَاةٍ لَهُ، فَقَطَعَهَا الذِّئْبُ، فَقَالَ أُضَحِّي بِهَا؟، قَالَ:" نَعَمْ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے یا کسی اور نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک بھیڑیا میری بکری کی دم کاٹ کر بھاگ گیا ہے، کیا میں اس کی قربانی کرسکتا ہوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! کرسکتے ہو۔