مسند احمد
مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ -- 0
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 14316
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ عَمْرٍو ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، لَمَّا نَزَلَتْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ سورة الأنعام آية 65، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعُوذُ بِوَجْهِكَ" فَلَمَّا نَزَلَتْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ سورة الأنعام آية 65، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعُوذُ بِوَجْهِكَ" فَلَمَّا نَزَلَتْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ سورة الأنعام آية 65، قَالَ: هَذِهِ أَهْوَنُ أو َأَيْسَرُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی «هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ» ‏ کہ اللہ اس بات پر قادر ہے کہ تمہارے اوپر سے عذاب بھیج دے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ میں تیری ذات کی پناہ میں آتا ہوں پھر جب اگلا ٹکڑا نازل ہوا «أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ» یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: اے اللہ میں تیری ذات کی پناہ چاہتا ہوں پھر جب اگلا ٹکڑا نازل ہوا «‏أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ» یا تمہیں مختلف حصوں میں خلط ملط کر دے اور ایک دوسرے کے ذریعے عذاب کا مزہ چکھائے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ پہلے کی نسبت زیادہ ہلکا اور آسان ہے۔