صحيح مسلم
كِتَاب الْإِيمَانِ -- ایمان کے احکام و مسائل
7. باب الدُّعَاءِ إِلَى الشَّهَادَتَيْنِ وَشَرَائِعِ الإِسْلاَمِ:
باب: لوگوں کو شہادتین کی طرف بلانے اور اسلام کے ارکان کا بیان۔
حدیث نمبر: 122
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاق . ح حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ زَكَرِيَّاءَ بْنِ إِسْحَاق ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَن النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: إِنَّكَ سَتَأْتِي قَوْمًا بِمِثْلِ حَدِيثِ وَكِيعٍ.
بشر بن سری اور ابو عاصم نے زکریا بن اسحاق سے خبر دی کہ یحییٰ بن عبداللہ بن صیفی نے ابو معبد سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنا ب معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا: تم کچھ لوگوں کے پاس پہنچو گے ..... آگے وکیع کی حدیث کی طرح ہے۔
حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ (رضی اللہ عنہ) کو یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: تم جلد کچھ لوگوں کے پاس پہنچو گے۔ آگے وکیع کی روایت جیسے الفاظ ہیں۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (121)» ‏‏‏‏