صحيح مسلم
كِتَاب الْإِيمَانِ -- ایمان کے احکام و مسائل
28. باب بَيَانِ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ»:
باب: اس حدیث کا بیان کہ مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے قتال کرنا کفر ہے۔
حدیث نمبر: 222
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَابْنُ الْمُثَنَّى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ كِلَاهُمَا، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
منصور اور اعمش دونوں نے ابووائل سے، انہون نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اور انہون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث بیان کی

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى الفتن، باب: قول النبى: ((لا ترجعوا بعدى كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض)) برقم (6665) والنسائي فى ((المجتبى)) 127/7-128 فى التحريم، باب: تحريم القتل۔ وابن ماجه فى ((سننه)) فى المقدمة، باب: الايمان برقم (69) انظر ((التحفة)) برقم (9251)»
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 222  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایک مسلمان کو ناحق برا بھلا کہنا اور اس پر عیب لگانا اسلام کے اصول وضوابط اور اسلامی معاشرت کے تقاضوں سے خروج ہے،
اسلام تو باہمی پیار ومحبت،
اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
مسلمان سے لڑائی کرنا مسلمانوں کے ایک دوسرے پر جو حقوق ہیں ان کا انکار کرنا ہے جو نعمت اسلام کی ناقدری وناشکری ہے،
اسلام تو مسلمانوں کو ایک دوسرے کی عزت وناموس اورجان ومال کی حفاظت کی تلقین کرتا ہے اور ان کو جسد واحد کی طرح قرار دیتا ہے اور یہ قتل کے درپے ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 222