مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات

حدیث نمبر 272
حدیث نمبر: 272
272 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مُطِرْنَا قَالَ: «اللَّهُمَّ سَيِّبًا نَافِعًا» قَالَ سُفْيَانُ هَكَذَا حَفِظْتُهُ سَيِّبًا، وَالَّذِي حَفِظُوا أَجْوَدُ صَيِّبًا
272- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، جب بارش نازل ہوتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے۔ اے اللہ یہ جاری رہنے والی اور نفع دینے والی ہو۔
سفیان کہتے ہیں: میں نے اس روایت کا یہی لفظ یاد رکھا ہے سیب (یعنی جاری رہنے والی) جبکہ دیگر راویوں نے جو لفظ یاد رکھا ہے وہ زیادہ بہتر ہے یعنی صیب (موسلا دھار)

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد 41/6 من طريق عبدة، حدثنا مسعر، بهذا الإسناد. وأخرجه أحمد 190/6، وأبو داود فى الأدب 5099، وأخرجه أحمد 137/6-138 من طريق وكيع وأخرجه البخاري فى الأدب المفرد 143/2 برقم 686، من طريق خلاد بن يحيى. وأخرجه النسائي فى عمل اليوم والليلة، ص 513 برقم 915، من طريق يحيي. و البخاري فى الاستسقاء 1032»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:272  
فائدہ:
اس حدیث میں بارش کے نزول کے وقت کی دعا کا ذکر ہے کہ جب بارش ہونا شروع ہو جائے تو ہمیں یہ دعا: «اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا» پڑھنی چاہیے تا کہ بارش نفع کا باعث بنے، نقصان اور عذاب بن کر نہ آئے۔ یہی بارش اگر مناسب وقت میں مناسب مقدار سے نازل ہو تو رحمت بن جاتی ہے، اور یہ بارش اگر غیر مناسب وقت میں غیر مناسب مقدار میں نازل ہوتو زحمت بن جاتی ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 272