مسند الحميدي
فِي الْحَجِّ -- سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی منقول حج سےمتعلق روایات

حدیث نمبر 532
حدیث نمبر: 532
532 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَي أُمِّهِ تُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اقْضِهِ عَنْهَا»
532- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نذر کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: جو ان کی والدہ کے ذمہ لازم تھی، اور ان کی والدہ کا اس نذر کو پورا کرنے سے پہلے انتقال ہوگیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے فرمایا: تم ان کی طرف سے اسے ادا کردو۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2761، 6698، 6959، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1638، ومالك فى «الموطأ» برقم:، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4393، 4394، 4395، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3661، 3662، 3664، 3665، 3826، 3827، 3828، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4740، 4741، 4742، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3307، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1546، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2132، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8330، 12757، 20204، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 1918، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2840، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2383، 2683، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12206، 12737، 12738»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:532  
532- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نذر کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: جو ان کی والدہ کے ذمہ لازم تھی، اور ان کی والدہ کا اس نذر کو پورا کرنے سے پہلے انتقال ہوگیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے فرمایا: تم ان کی طرف سے اسے ادا کردو۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:532]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نذر کو پورا کرنا فرض ہے، خواہ انسان فوت ہو جائے، اگر اس نے نذر مانی ہو تو اس کے ورثاء اس کی وصیت پوری کر یں گے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 532