مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوموسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 789
حدیث نمبر: 789
789 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَي الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اشْفَعُوا إِلَيَّ فَلْتُؤْجَرُوا، وَلْيَقْضِ اللَّهُ عَلَي لِسَانِ نَبِيِّهِ مَا شَاءَ»
789- سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: میرے سامنے سفارش کیا کرو۔ تمہیں اجر ملے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی جو چاہے فیصلہ دے دیتا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1432، 6027، 6028، 7476، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2627، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 531، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2555، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2348، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5131، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2672، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16777، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19893 برقم: 20020، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7296، والبزار فى «مسنده» برقم: 3181»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:789  
789- سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: میرے سامنے سفارش کیا کرو۔ تمہیں اجر ملے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی جو چاہے فیصلہ دے دیتا ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:789]
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہمیں اپنے کمزور بھائیوں کی مدد میں بخل سے کام نہیں لینا چاہیے بلکہ مدد کرتے رہنا چاہیے۔ خواہ مدد مال سے ہو یا مفید مشورے سے۔ اس حدیث میں سفارش کا ذکر ہے کہ کسی مستحق کی سفارش کرنا بھی اس کے ساتھ بہت بڑا تعاون ہے۔ آپ کسی مستحق کے ساتھ ایک روپے بھی تعاون کرنے کی طاقت نہیں رکھتے لیکن آپ ایک سفارش سے اس کا کئی لاکھ روپے کا قرضہ اتارنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ الحمد للہ ہمیں یہ کام تحقیق کے بعد کرنا چاہیے تا کہ آپ جس کی بھی سفارش کریں وہ علم وتحقیق کے بعد ہو، کیونکہ جھوٹ کی سفارش کرنا گناہ ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 789