مسند الحميدي
حَدِيثُ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 908
حدیث نمبر: 908
908 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَزِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ بِالرَّقَّةِ، فَأَخَذَ بِيَدِي زِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ فَأَقَامَنِي عَلَي رَجُلٍ بِالرَّقَّةِ، فَقَالَ: زَعَمَ هَذَا، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَي رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ» وَاسْمُهُ وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ
908-ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں: میں اور زیاد بن ابوجعد رقہ میں تھے۔ زیاد بن ابوجعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور رقہ میں موجود ایک صاحب کے پاس لا کے مجھے کھڑا کر دیا۔ انہوں نے بتایا: یہ صاحب یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کوصف کے پیچھے تنہا کھڑے ہوکر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ نماز ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس صاحب کا نام سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ تھا۔

تخریج الحدیث: «حديث صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2198، 2199، 2200، 2201، وأبو داود فى «سننه» برقم: 682، والترمذي فى «جامعه» برقم: 230، 231، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1322، 1323، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1004، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5288، 5289، 5290، 5291، 5292، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1364، برقم: 1365، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18283، 18285»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:908  
908-ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں: میں اور زیاد بن ابوجعد رقہ میں تھے۔ زیاد بن ابوجعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور رقہ میں موجود ایک صاحب کے پاس لا کے مجھے کھڑا کر دیا۔ انہوں نے بتایا: یہ صاحب یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کوصف کے پیچھے تنہا کھڑے ہوکر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ نماز ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس صاحب کا نام سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ تھا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:908]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اکیلے شخص کو صف میں کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھنی چاہیے، لیکن یہ اس صورت میں ہے کہ جب پہلی صف نامکمل ہو، اس کی وضاحت سنن دارقطنی میں آتی ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 907