مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 972
حدیث نمبر: 973
973 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَي ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ، إِلَي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِي هَذَا، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَي»
973- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جاسکتا ہے۔ مسجد حرام، میری یہ مسجد اور مسجد اقصیٰ۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1189، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1397، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1619، 1631، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 699، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 781، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2033، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1461، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1409، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10373، 20190، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7312، 7369، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5880، 6558»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:973  
973- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جاسکتا ہے۔ مسجد حرام، میری یہ مسجد اور مسجد اقصیٰ۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:973]
فائدہ:
اس حدیث میں مسجد نبوی مسجد حرام اور مسجد اقصٰی کی فضیلت بیان کی گئی ہے اور اس میں ان تنیوں مساجد کے علاوہ کسی بھی مسجد کی طرف نیکی کی نیت سے سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے، اور اس میں ان لوگوں کا بھر پور رد ہے جو درباروں کی طرف برکت کے لیے سفر کرتے ہیں۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 973