مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 980
حدیث نمبر: 981
981 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ، فَلَا يَغْمِسَنَّ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّي يَغْسِلَهَا ثَلَاثًا، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ»
981- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب کو ئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو اپنا ہاتھ اس وقت تک برتن میں نہ ڈالے، جب تک پہلے اسے تین مرتبہ دھونہ لے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 162، 580، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 278، 607، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1061، 1062، 1063، 1064، 1065، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1، 161، 440، وأبو داود فى «سننه» برقم: 103، 105، والترمذي فى «جامعه» برقم: 24، والدارمي فى «مسنده» برقم: 793، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 393، 394، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 201، 202 وأحمد فى «مسنده» برقم: 7402، 7556»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:981  
981- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب کو ئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو اپنا ہاتھ اس وقت تک برتن میں نہ ڈالے، جب تک پہلے اسے تین مرتبہ دھونہ لے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:981]
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو شخص دن یا رات کو جب بھی نیند سے بیدار ہو، برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے ان کو اچھی طرح دھو لے، اور اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ انسان کمزور ہے اور اس سے یہ بھی پتہ چلا کہ انسان غیب نہیں جانتا۔ اور اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ شرمگاہ کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 981