مسند الحميدي
جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات

حدیث نمبر 1096
حدیث نمبر: 1097
1097 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَأَي أَحَدُكُمْ مَنْ هُوَ فَوْقَهُ فِي الْمَالِ وَالْجِسْمِ فَلْيَنْظُرْ إِلَي مَنْ هُوَ دُونَهُ فِي ذَلِكَ»
1097- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب کوئی شخص کسی ایسے شخص کو دیکھے جو مال اور جسامت میں اس سے برتر حیثیت رکھتا ہے، تو اسے اس شخص کا بھی جائزہ لینا چاہتے جو اس حوالے سے اس سے کمتر حیثیت رکھتا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6490، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2963، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 711، 712، 713، 714، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4142، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7439، 7566، 8263، 10389، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6261، والبزار فى «مسنده» برقم: 9132، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 578، 2343»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1097  
1097- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب کوئی شخص کسی ایسے شخص کو دیکھے جو مال اور جسامت میں اس سے برتر حیثیت رکھتا ہے، تو اسے اس شخص کا بھی جائزہ لینا چاہتے جو اس حوالے سے اس سے کمتر حیثیت رکھتا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1097]
فائدہ:
اس حدیث میں یہ بات سمجھائی گئی ہے کہ انسان کو ہمیشہ مال و دولت کے اعتبار سے غریب انسان کو دیکھنا چاہیے، نہ کہ اپنے سے امیر کو لیکن دین کے اعتبار سے اپنے سے افضل کو دیکھنا چاہیے، نہ کہ اپنے سے کم تر کو۔ اس طریقے سے انسان کے اندر نیکی اور تقوی میں برتری ثابت ہوتی ہے اور مال و دولت سے نفرت پیدا ہوتی ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1095