مسند الحميدي
جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات

حدیث نمبر 1097
حدیث نمبر: 1098
1098 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ اللَّهُ: يَابْنَ آدَمَ أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْكَ، قَالَ: يَمِينُ اللَّهِ مَلْأَي سَحَّاءُ لَا يُغِيضُهَا شَيْءٌ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ"
1098- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔ اے آدم کے بیٹے! تم خرچ کرو میں تم پر خرچ کروں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ بھرے ہوئے ہیں۔ رات اور دن (میں مسلسل) خرچ کرنا اس میں کوئی کمی نہیں لاتا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4684، 5352، 7411، 7419، 7496، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 993، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 725، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7686، 11175، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3045، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 197، 2123، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7909، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7418، 8256، 8269، 10123، 10649، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6260، 6343، مكرر، والبزار فى «مسنده» برقم: 8890»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1098  
1098- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔ اے آدم کے بیٹے! تم خرچ کرو میں تم پر خرچ کروں گا۔‏‏‏‏ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ بھرے ہوئے ہیں۔ رات اور دن (میں مسلسل) خرچ کرنا اس میں کوئی کمی نہیں لاتا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1098]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جو انسان خرچ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر خرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے بندوں پر خرچ کرتے رہتے ہیں، یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1096