مسند الحميدي
جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات

حدیث نمبر 1098
حدیث نمبر: 1099
1099 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَعَامُ الِاثْنَيْنِ كَافِي الثَّلَاثَةَ، وَطَعَامُ الثَّلَاثَةِ كَافِي الْأَرْبَعَةِ»
1099- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: دوآمیوں کا کھانا تین کے لیے کافی ہوتا ہے اور تین کا کھانا چار کے لیے کافی ہوتا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5392، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2058، ومالك فى «الموطأ» برقم: 723، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6742، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1820، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7440، 9400، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6275»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1099  
1099- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: دوآمیوں کا کھانا تین کے لیے کافی ہوتا ہے اور تین کا کھانا چار کے لیے کافی ہوتا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1099]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جب کھانے والے مؤمن ہوں تو دو کا کھانا تین کو کفایت کر جاتا ہے، لیکن جب کھانے والے کافر ہوں یا فاسق ہوں تو دو کا کھانا ایک کو بھی کافی نہیں ہوتا۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1097