مسند الحميدي
جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات

حدیث نمبر 1103
حدیث نمبر: 1104
1104 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَيْسَ عَلَي الْمُسْلِمِ فِي عَبْدِهِ، وَلَا فِي فَرَسِهِ صَدَقَةٌ» .
1104- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: مسلمان پر اس کے غلام اور اس کے گھوڑے میں زکوٰۃ لازم نہیں ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1463، 1464، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 982، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2285، 2286، 2287، 2288، 2289، 2396، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3271، 3272، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2466، 2468، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1594، 1595، والترمذي فى «جامعه» برقم: 628، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1672، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1812، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7492، 7493، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7415، 7515، 7572 وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6138، 6139، 6563، 6564»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1104  
1104- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: مسلمان پر اس کے غلام اور اس کے گھوڑے میں زکوٰۃ لازم نہیں ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1104]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ غلام اور گھوڑے پر زکاۃ نہیں ہے، اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے یہ بھی ثابت ہوا کہ ذاتی گاڑی اور ذاتی رہائش وغیرہ پر بھی زکاۃ نہیں ہے لیکن اگر ایسے گھوڑے ہیں جو کرائے پر استعمال ہوتے ہیں یا گھوڑوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے، اسی طرح گھر اور گاڑیاں کرائے کے لیے ہیں یا ان کی خرید و فروخت کی جاتی ہے، تب ان کی آمدنی پر زکاۃ ہے، اگر وہ نصاب کو پہنچ جائے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1104